بسم اللہ الرحمن الرحیم

رَوابِط (Ravabit) کی بنیاد

خَيْرُ النَّاسِ مَنْ يَنْفَعُ النَّاسَ

ترجمہ: لوگوں میں بہترین وہ ہے جو دوسروں کا سب سے زیادہ بھلا کرے۔


رَوابِط (Ravabit) کا مقصد

رَوابِط ایک ایسا اردو ترجیحی تعلیمی، تربیتی اور سماجی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد لوگوں کو علم، کردار، ہنر اور خدمت کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑنا ہے۔

یہاں اسلامی حدود کا مکمل خیال رکھا جائے گا کیونکہ حقیقی نفع اسلام ہی سے تمام انسانیت کو حاصل ہو سکتا ہے۔

رَوابِط پر وقت کے ضیاع، لغو اور فضول گفتگو کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور مفید، معیاری اور متعلقہ مواد کو ترجیح دی جائے گی۔

یہاں اچھے دوست، نیک صحبت، سیکھنے اور سکھانے کا ماحول، حلال روزگار کے مواقع، مستند علماء کرام سے رہنمائی اور ایک دوسرے کی خدمت کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

رَوابِط پر اخلاق، ادب، سچائی، حسنِ ظن اور باہمی احترام کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ بے حیائی، غیبت، جھوٹ، بدگمانی، بے ادبی اور وقت کے ضیاع سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کی جائے گی۔


رَوابِط سے کس کو فائدہ ہوگا؟

  • محبِ وطن افراد
  • محبِ سنت افراد
  • مثبت سوچ رکھنے والے افراد
  • طلبہ
  • اساتذہ
  • والدین
  • علماء کرام
  • ہر وہ شخص جو دوسروں کو نفع پہنچانا چاہتا ہو

رَوابِط کو کون منتخب کرے؟

رَوابِط ہر عمر کے افراد کے لیے ہے۔

  • بچے
  • بچیاں
  • نوجوان
  • مرد
  • خواتین
  • اساتذہ
  • طلبہ
  • ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد

ہماری ترجیحات

  • اسلامی حدود کی پابندی
  • علم کا فروغ
  • کردار سازی
  • خدمتِ خلق
  • حلال روزگار کی حوصلہ افزائی
  • اچھے اخلاق
  • والدین اور اساتذہ کا احترام
  • وقت کا بہترین استعمال

سوشل میڈیا کے بارے میں ہمارا نقطۂ نظر

رَوابِط سوشل میڈیا کی مکمل مخالفت نہیں کرتا، لیکن اس کے غیر ضروری استعمال کی حوصلہ افزائی بھی نہیں کرتا۔

ہمارا یقین ہے کہ حقیقی تعلقات، عملی خدمت، والدین کی خدمت، جسمانی سرگرمی، مطالعہ، عبادت اور نیک صحبت انسان کی شخصیت کو زیادہ مضبوط بناتی ہے۔

اسی لیے رَوابِط پر مقصدیت، علم، خدمت اور کردار سازی کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔


ہماری دعوت

  • علم حاصل کریں۔
  • دوسروں کو سکھائیں۔
  • اپنے والدین کی خدمت کریں۔
  • اساتذہ اور علماء کا احترام کریں۔
  • اپنے وقت کی حفاظت کریں۔
  • اپنی صلاحیتوں کو امت اور انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کریں۔

ہمارا نصب العین

خیر الناس من ینفع الناس

لوگوں میں بہترین وہ ہے جو دوسروں کا سب سے زیادہ بھلا کرے۔

رَوابِط

علم • کردار • ہنر • خدمت