تربیت نظامِ تعلیم

تعلیم سے آگے...
تربیت کی طرف

ہر گھر ایک درسگاہ، تربیت نظامِ تعلیم کے سنگ، قرآن و سنت کی روشنی میں

تربیت نظامِ تعلیم، روابط کی ایک منظم تعلیمی و تربیتی شاخ ہے۔ ایسا نظامِ تعلیم جو صرف معلومات نہیں دیتا بلکہ قرآن و سنت کی روشنی میں باکردار، باعمل، ہنرمند اور ذمہ دار انسان تیار کرتا ہے۔ بچوں، والدین اور اساتذہ کو ایک ہی تعلیمی سفر میں جوڑتا ہے۔

تربیت نظامِ تعلیم کیا ہے؟

تربیت نظامِ تعلیم ،روابط کی ایک ذیلی شاخ ہےاور ایک منظم تعلیمی و تربیتی نظام ہے۔ اس کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا نہیں بلکہ ایسے افراد تیار کرنا ہے جو قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی، اپنے گھر، اپنے محلے اور معاشرے کی اصلاح میں کردار ادا فرمائیں۔ قرآن و سنت، کردار سازی، زبانوں، ریاضی، سائنس، آئی ٹی، تجارت، ہنر، نفسیات اور عملی زندگی کی تعلیم دی جائے گی، تاکہ وہ باادب، باعمل، ہنرمند انسان بن سکیں۔چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے:

افلا يتدبرون القرآن۔۔۔ سورۃ محمد، آیت 24
اقرأ باسم ربك الذي خلق۔ خلق الإنسان من علق۔ اقرأ وربك الأكرم۔ الذي علم بالقلم۔ علم الإنسان ما لم يعلم۔ سورۃ العلق ،آیت ، 1 تا 5
پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا۔ جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔ پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے۔ جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا۔ اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا۔

کون سیکھے اور سکھائے؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک ارشاد ات کے مطابق والدین ، پڑوسی اور استاد سیکھیں اور سکھائیں۔

سیکھنے ، سکھانے کی ترتیب

کما ارسلنا فیکم رسولا منکم یتلوا علیکم ایتنا ویزکیکم ویعلمکم الکتب والحکمۃ ویعلمکم مالم تکونو تعلمون۔ سورۃ البقرۃ آیت 151
-یہ انعام ایسا ہی ہے- جیسے ہم نے تمہارے درمیان تم ہی میں سے ایک رسول بھیجا جوتمہارے سامنے ہماری آیتوں کی تلاوت کرتا ہے، اور تمہیں پاکیزہ بناتاہے، اور تمہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے، اور تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے جو تم نہیں جانتے تھے۔

تربیت نظامِ تعلیم سے کیسے جڑیں؟

سب سے پہلے اپنی نیت کا جائزہ لیجیے۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
فمن الناس من يقول ربنا آتنا في الدنيا وما له في الآخرة من خلاق۔ ومنهم من يقول ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار ۔ (سورۃ البقرة: 200-201)
ترجمہ: بعض لوگ وه بھی ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں دے۔ ایسے لوگوں کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔ اور بعض لوگ وه بھی ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں نیکی دے اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں عذاب جہنم سے نجات دے۔

سب سے پہلے اپنا روزانہ کا نظام الاوقات مرتب فرمائیں اور گھر کے ہر فرد کی ذمہ داری متعین فرمائیں۔ اگر رہنمائی درکار ہو تو ہمارے ساتھ رابطہ فرمائیں۔ ہم آن لائن اور آف لائن دونوں ذرائع سے اپنی استطاعت کے مطابق رہنمائی فراہم کرنے کی کوشش فرمائیں گے۔

ابتدائی مرحلے میں نصاب، رہنمائی اور تربیتی مواد مرحلہ وار فراہم کیا جائے گا، تاکہ ہر فرد اس نظام کو سمجھ کر اس پر عمل کر سکے۔ جیسے جیسے یہ کام آگے بڑھے گا، اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس میں بہتری، وسعت اور نئی سہولیات شامل کی جاتی رہیں گی۔

کم از کم پہلی جماعت تک ہم یہ ترغیب دیتے ہیں کہ بچے کی بنیادی تعلیم گھر یا پڑوسی کے گھر میں ہو، تاکہ اس کی شخصیت، اخلاق اور عادات مضبوط بنیادوں پر استوار ہوں۔

اوقات کار

×
1
(عمر 3-5 سال)

مرحلہ 1

2
(عمر 5-6 سال)

مرحلہ 2

3
(عمر 6-7 سال)

مرحلہ 3

4
(عمر 7-8 سال)

دوسری جماعت

سیکھیں اور سکھائیں

اللہ کون ہے

Abdul waheed

5.0 ★★★★★
(1 Reviews)
6:35 Total Hours
23 Lessons
Free (Limited Time)

محمد رسول اللہ

Abdul waheed

5.0 ★★★★★
(1 Reviews)
0:53 Total Hours
6 Lessons
Free (Limited Time)

Urdu - اردو

Abdul waheed

5.0 ★★★★★
(1 Reviews)
11:39 Total Hours
25 Lessons
Free (Limited Time)

English - انگریزی

Abdul waheed

5.0 ★★★★★
(1 Reviews)
16:30 Total Hours
45 Lessons
PKR 1500 PKR 2000

Mathematics - ریاضی

Abdul waheed

5.0 ★★★★★
(1 Reviews)
13:35 Total Hours
29 Lessons
Free (Limited Time)

Graphics Design - گرافک ڈیزائن

Abdul waheed

5.0 ★★★★★
(1 Reviews)
29:54 Total Hours
57 Lessons
Free (Limited Time)

PHP Web Development

Abdul waheed

5.0 ★★★★★
(1 Reviews)
2:57 Total Hours
30 Lessons
Free (Limited Time)

اسلامیات

Abdul waheed

0.0
(0 Reviews)
0 Total Hours
0 Lessons
Free (Limited Time)

تربیت نظامِ تعلیم کے اہم اصول کیا ہیں؟

تربیت نظامِ تعلیم ایک امانت ہے، جسے قرآن و سنت کی روشنی میں ترتیب دیا جا رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس کا مقصد، ترتیب اور اصل فکر برقرار رہے، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ جو افراد اس نظام سے سیکھیں، وہ اسی نظام سے وابستہ رہ کر اسے آگے بڑھائیں، تاکہ معیار، اعتماد اور تسلسل قائم رہے۔

اس نظام کا نصاب، تربیتی طریقۂ کار، علمی مواد، ویب سائٹ اور دیگر وسائل اسی نظام کا حصہ ہیں۔ ان سے استفادہ ضرور فرمائیں، لیکن انہیں بلا اجازت کسی دوسرے نام سے شائع، نقل یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہ فرمائیں۔ اگر کوئی شخص اس نظام کو آگے بڑھانا چاہتا ہے تو وہ ہمارے ساتھ رابطے میں رہ کر اس کام میں شریک ہو سکتا ہے۔

ہم ابھی اس کام کے ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ ابتدا ایک گھر، چند کمروں اور محدود وسائل سے کی گئی ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے قبول فرمایا اور اخلاص کے ساتھ لوگ اس کام میں شامل ہوتے گئے تو یہی چھوٹی ابتدا ایک بڑے خیر کے نظام کی بنیاد بن سکتی ہے، ان شاء اللہ۔

مالی تعاون و خدمات: آپ کیسے ہمارے معاون بن سکتے ہیں؟

تربیت نظامِ تعلیم کو جاری رکھنے، نصاب تیار کرنے، آن لائن نظام چلانے، اساتذہ کی معاونت اور نئی تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مالی وسائل درکار ہوتے ہیں۔

اسی لیے ہماری بعض خدمات, دروس اور رہنمائی بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی، جبکہ بعض خصوصی نصاب، نصاب، تربیتی پروگرام اور دیگر خدمات بامعاوضہ ہوں گی۔ جہاں ادائیگی ضروری ہوگی، وہاں ویب سائٹ پر موجود محفوظ آن لائن ادائیگی (Payment Gateway) کے ذریعے فیس جمع کروائی جا سکے گی۔

اس نظام کے لیے وصول ہونے والی فیس اور مالی تعاون نصاب کی تیاری، اساتذہ کی معاونت، ویب سائٹ، تکنیکی اخراجات، تعلیمی وسائل اور اس کام کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا۔ اگر آپ اس مشن کو مفید سمجھتے ہیں تو اپنی دعا، تعاون اور استطاعت کے مطابق اس کا حصہ بنیں۔

5.0 ★★★★★ (20 افراد کی رائے)
ماہرین کی آراء (20)
مفتی محمد ذیشان

"السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ زیر تعمیر مستقبل کے بارے موبائل پر روز کے میسج کی طرح ایک مخلص کا خاص پیغام موصول ہوا جو محبت کی چادر میں لپٹا ہوا اور اس کا متن تحریری صورت میں اپنے ہاں نونہالوں کے روشن مستقب..."

★★★★★
مفتی محمد اسماعیل طورو

"تربیت نظام تعلیم اچھا ہے، صحیح ہے، صحیح ہے"

★★★★★
مفتی قاسم شاہ

"تربیت نظام تعلیم بہت اچھا ہے، اللہ پاک برکت عطا فرمائے۔"

★★★★★
محمد ہارون

"اللہ پاک بہت کامیابی عطا فرمائے۔ "

★★★★★
مفتی ریاض محمد بٹگرامی

"بہت اچھے"

★★★★★
مولانا محمد عارف

"ماشاء اللہ "

★★★★★
محمد طاہر عباسی

"تربیت نظام تعلیم کا نظام اچھا ہے"

★★★★★
مولانا آدم خان

"ماشاء اللہ، اللہ پاک استقامت عطا فرمائے، آپ کی تربیت دینی و دنیاوی تعلیم کا مجموعہ کی کاوش بہت اچھی ہے۔ اس طرز پہ محنت سے بچہ آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گا، تربیت بھی ہو گی اور آپ کے لیے صدقہ جاریہ بھی ہوگا۔"

★★★★★
Uzair Ameer

"ماشاء اللہ، بہت خوب، اللہ پاک آپ کو کامیاب کرے، آمین"

★★★★★
مفتی محمد ثاقب

"یہ ایک اچھی کاوش ہے، غیر شرعی امور سے بچتے ہوئے آپ اس نظام کے ذریعے تربیت فرمائیں، یہ بڑی محنت طلب چیزیں ہیں، اللہ پاک آپ کے لیے آسانی فرمائے۔"

★★★★★
محمد عمران

"ماشاء اللہ "

★★★★★
علی حیدر

"جی آپ کا نظام ٹھیک ہے۔"

★★★★★
مفتی مجیب الرحمن

"ماشاء اللہ۔ تقبل اللہ اعمالکم باحسن القبول"

★★★★★
مفتی عبدالحنان

"ماشاءاللہ تقبل اللہ اللہ تعالیٰ بہت برکتوں سے نوازے"

★★★★★
قاری نور الرحمٰن

"السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ محترم عزیزم بھائی عبد الوحید کے گھر قائم مدرسہ و اسکول سسٹم کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔ ماشاءاللہ، بھائی عبد الوحید نے نہایت محنت، اخلاص اور لگن کے ساتھ بچوں کے لیے ایسا بہترین نظامِ تعلی..."

★★★★★
زوجہ ملک محمد بشیر

"السلام علیکم ۔ اللہ تمھیں کامیاب کرے، اور فتح نصیب فرمائے۔ اللہ پاک تمھیں اس سے زیادہ علم سکھانے کی ہمت دے اور اللہ کامیاب کرے اور فتح دے۔ اللہ بچوں سمیت امی ابو اور بیوی سمیت کامیاب کرے۔ اللہ بہت ساری طاقت دے۔ اللہ تعال..."

★★★★★
ام عبدالوحید

"السلام علیکم بیٹا، اللہ تیرا سکول کامیاب کرے اور یہ لوگ ہیں ان کے ذہن دوسری طرف جاتے ہیں یہ کہتے ہیں جہاں پیسے زیادہ لگیں، زیادہ فیس دیں، انگلش بولی جائے ،دین کو پیچھے چھوڑ دیا جائے۔ وہاں انے کے بچے پڑھیں، اللہ ایسوں کو ..."

★★★★★
زوجہ اورنگزیب اکرم

"السلام علیکم، کیا حال ہیں، اللہ پاک کامیاب کرے، صحت وتندرستی عطا فرمائے۔ زندگی دے۔ اللہ پاک بچوں کو نیک کرے اور کامیاب کرے"

★★★★★
یاسر لطیف

"جس چیز کی ہم لوگوں کو پیاس ہے، آپ نے وہ تیار کر لی ہے۔"

★★★★★
ام محمد شیراز

"اللہ پاک آپ کو اپنے مقصد میں کامیاب کرے۔ اس نظام کو لوگوں کی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بنائے۔"

★★★★★